• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


رینگے والے جانوروں کے اکثر گاڑیوں میں پائے جانے کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں، تاہم اب ایک ایسا واقعہ روہنما ہوا جو انسان کے ساتھ ساتھ خود اس جانور کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا تھا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ افسران نے برووارڈ کاؤنٹی میں کار کے بونٹ سے ایک برما کا اژدھا برآمد کیا ہے۔

پوسٹ میں شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اژدھا بونٹ کے اندر گاڑی کے انجن پر بیٹھا ہے، جسے وائلڈ لائف افسران نے باآسانی باہر نکال لیا۔

فیس بک پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا گیا کہ ان شہریوں کا شکریہ جنھوں نے اس اژدھے کے بارے میں اطلاع دی۔