• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی عبداللّٰہ کو زخمی کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی


کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں ہفتہ کی شب قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مفتی یامین عبداللّٰہ کوزخمی کرنے کے فوری بعد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبداللّٰہ کو زخمی کرنے والےشخص کو شہریوں نے پکڑا ہوا ہے اور اُس کی خوب پٹائی کی۔

ویڈیو کے مطابق ملزم مدثر کو مار پیٹ کے بعد شہریوں نے پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کا موبائل فون اور اسلحہ بھی شہریوں نے چھین لیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مدثر سے برآمد اسلحہ ماضی میں کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا جبکہ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں مفتی عبداللّٰہ پر فائرنگ، رقم کی لین دین کا تنازع لگتا ہے۔ 

تازہ ترین