لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کمرہ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی۔
مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کو حوصلہ دیتے ہوئے تھپکی دی، مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
احتساب عدالت میں حمزہ شہباز سے ملاقات کے وقت کی ویڈیو مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی۔
بعد ازاں مریم نواز نے کہا کہ شریف خاندان اکھٹا ہے اور اکھٹا رہے گا، ش لیگ، ن لیگ، م لیگ کی باتیں کرنے والوں کیلئے پیغام ہے ہم اکھٹے ہیں، کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں