• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبیر والا میں گھر سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد، زہر دیے جانے کا انکشاف

خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں عبدالحکیم کے علاقے میں گھر سے 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، بچوں میں ایک بہن اور 2 بھائی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں بچوں کو زہر دینے کے شواہد ملے ہیں۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد خاتون اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں بچوں میں 9 سال کی فاطمہ، 5 سال کی دعا اور 6 سال کا عبدالرحمان شامل ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کا والد فرار ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین