• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14برس کی عمر میں جنسی ہراساں کیا گیا، عامر خان کی بیٹی کا انکشاف

بالی ووڈ سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی اِرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 14 برس کی عمر میں جنسی ہراساں کیا گیا۔

انھوں نے 10 اکتوبر کو عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے اپنی جانب سے کی جانے والی جنگ کے بارے میں بتایا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ وہ چار برس قبل شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔

اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں اِرا نے ذہنی صحت سے بھی زیادہ بتاتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنے استحقاق کے حوالے سے بے حسی پر مبنی سوالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان سے ان کے والدین کی طلاق سے متعلق سوالات پوچھے گئے، جس کی وجہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں۔


اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انھوں نے کیپشن لکھا کہ میں آئندہ کسی سے بھی کوئی بات نہیں کرونگی، کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میرے استحقاق کا مطلب ہے کہ میں اپنے معاملات خود ہینڈل کروں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ مجھے اس سے زیادہ بہتر جواب کی ضرورت تھی۔

اِرا خان نے مزید بتایا کہ بہت سے لوگوں کے گمان کے برخلاف میرے والدین (عامر خان اور رینا دتہ) کی طلاق ویسے نہیں ہوئی جیسے کہ جھگڑے وغیرہ سے ہوتی ہے بلکہ بڑے دوستانہ انداز میں دونوں الگ ہوگئے اور ان دونوں میں آج بھی اچھی دوستی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ والدین کی علیحدگی کی وجہ سے انھیں ڈپریشن نہیں ہوئی اور نہ ہی اس وجہ سے وہ اتنا افسردگی محسوس کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اِرا خان، عامر خان کی پہلی بیوی سے پیدا ہونے والے دو بچوں میں سے ایک ہیں، اور اِرا نے موسیقی کی تعلیم حاصل کی جبکہ ان کے بڑے بھائی جنید خان اکثر اپنے والد کی فلمسازی میں ان کی معاونت کرتے ہیں۔

اِرا خان نے بحیثیت ڈائریکٹر اپنے کیریئر کا آغاز ایک تھیٹر  'یوری پائیڈز میڈیا' کی ایڈاپشن سے کیا جس میں ہیزل کیچ نے اہم کردار ادا کیا۔

عامر خان کی دوسری اہلیہ کرن راؤ ہیں جن سے انھیں ایک بیٹا ہے جس کا نام آزاد ہے۔

تازہ ترین