• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوؤں کے روحانی پیشوا بابا کلیان داس کون ہیں؟

ہندوؤں کے روحانی پیشوا بابا کلیان داس سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے والد ہیں۔

تاریخ بتاتی ہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک صاحب ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ اُن کے والد کا نام کلیان چند داس اور والدہ ماتا ترپتا تھیں ، یہ اپنے والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھے۔

جیکب آباد کے بابا کلیان داس مندر میں ہندوؤں کے روحانی پیشوا بابا کلیان داس کی 47 ویں برسی کی تقریبات جاری ہیں،مندر کی عمارت کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بابا کلیان داس کے عقیدت مند تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔

اس دوران خصوصی پوجا ہوتی ہے اور بھجن بھی گائے جاتے ہیں جس میں ہر عمر کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔برسی کی تقریبات کا آغاز 2 نومبر کو ہوتا ہے جو تین دن تک جاری رہتی ہیں ۔ اس دوران تین وقت کے لنگر کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے ۔

بابا کلیان داس کی برسی میں شریک ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ اُنہیں یہاں آکر نہ صرف سکون ملتا ہے بلکہ دل کی مرادیں بھی پوری ہوتی ہیں ۔

تازہ ترین