مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کی۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں۔‘
واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا لاہور کے سروسز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔
اُن کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کوکئی روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینے میں دشواری بڑھنے پر اُنہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ چونکہ چوہدری شجاعت حسین نمونیا کے ساتھ اسپتال آئے تھے تو اس لیے اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنا بھی ضروری تھا، تاہم اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔