• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت حسین کا سروسز اسپتال میں طبی معائنہ


مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا لاہور کے سروسز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے سینے کے ایکسرے لیے گئے اور ای سی جی بھی کی گئی۔

سروسز اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کروایا جائے کیونکہ وہ نمونیا کے ساتھ آئے ہیں اس لیے ان کا کورونا ٹیسٹ ضروری ہے۔

اسپتال ذرائع نے مزید کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسپتال آنے والے مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو تین روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینے میں دشواری بڑھنے پر اُنہیں اسپتال لایا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اسپتال جاکر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سروسز اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ہے، وہ خیریت سے ہیں۔

عثمان بزدار نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالی چوہدری شجاعت حسین کو جلد صحت یاب کرے۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا کچھ عرصہ پہلے کیا جانے والے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے تھے۔

تازہ ترین