• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا


مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

لاہور کے سروسز اسپتال میں زیرِ علاج چوہدری شجاعت حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کے رپورٹ آج آئی ہے۔

اس حوالے سے پرنسپل سمز پروفیسر امجدکا کہنا ہے کہ چار رکنی میڈیکل بورڈ کی میٹنگ ابھی ہوگی جبکہ میڈیکل بورڈ میٹنگ کے بعدچوہدری شجاعت کا طبی معائنہ کرے گا۔

پرنسپل سمز پروفیسر امجد نے بتایا کہ چوہدری شجاعت کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے جبکہ اُن کا علاج ابھی بھی سروسز اسپتال میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو گزشتہ روز ایمرجنسی میں لاہور کے سروسز اسپتال لایا گیا تھا جہاں اُن کا طبی معائنہ کیا گیا۔

اُن کےخاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کو تین روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینے میں دشواری بڑھنے پر اُنہیں اسپتال لایا گیا۔

سروسز اسپتال میں طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ چوہدری شجاعت حسین کو نمونیا ہوا ہے۔

تازہ ترین