تھرپارکر میں کنویں سے 2 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق پھوپھی نے کنویں میں چھلانگ لگائی تو بھتیجی نے بچانے کے لیے خود بھی کنویں میں چھلانگ لگادی۔
پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 45 سالہ پھوپھی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا۔
پھوپھی نے کنویں میں چھلانگ لگائی تو بھتیجی نے اُنہیں بچانے کی کوشش کی اور خود نے بھی کنویں میں چھلانگ لگادی، جس پر دونوں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا لگتا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔