پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کو دعائیں پڑھنا سکھادیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی دعائیں پڑھتے ہوئے ویڈیو کو فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔
اپنی پوسٹ میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے یہ دعائیں 5 روز کے اندر اندر سیکھ لیں۔
ثانیہ نے اپنے بیٹے کے تلفظ سے متعلق کہا کہ اس کا تلفظ جلد ٹھیک ہوجائے۔
جن دعاؤں کو شعیب اور ثانیہ کے بیٹے نے یاد کیا ہے ان میں سونے سے پہلے کی دعا اور سفر کی دعا شامل ہے۔
سفر پر جانے کی دعا سے متعلق ثانیہ نے لکھا یہ دعا یاد کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت تھی کیونکہ وہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ سفر کرتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اپنے بیٹے کو انھوں نے بس کچھ ہی مرتبہ یہ دعائیں یاد کروائی ہیں۔
ٹینس اسٹار نے اتنی چھوٹی عمر میں بچوں کی ذہنی صلاحیت کی بھی تعریف کی۔