کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ کراچی پہنچ گئی ہیں۔شعیب ملک پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں وہ پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔
سونے کے بھاؤ میں عالمی گراوٹ کا اثر مقامی سطح پر بھی ہوا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بانی سیاسی قیدی نہیں، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پوری دنیا میں وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کو سراہا گیا، وزیر اعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے پاس آجائیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے، سیاسی کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ تھوڑا وقت دیا جائے، لانگ مارچ میں تاخیر بھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کے لیے ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکالت نامے نہ ملنے کے کیس کی سماعت کی۔
فلم ویلکم کے ہدایت کار انیس بزمی نے انکشاف کیا ہے کہ مشتاق خان کا فلم میں کردار بہت مختصر تھا، بعدازاں میں نے ان کے لیے ایک منظر ترتیب دیا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور نہ ہونے کی وجہ سے نجی ایئر لائن کے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔
واردات کے دوران چور یوٹیوبر کے گھر سے 81 تولہ سونا اور لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گئے۔
نقیب اللّٰہ کو جنوری 2018ء میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکار پہلے ہی بری ہو چکے۔
تیزاب سے خاتون کے سوتیلے بیٹے بھی معمولی زخمی ہوئے۔
وزیرِ خارجہ نے یروشلم اور مقدس مقامات کی تاریخی و قانونی حیثیت کے تحفظ کے لیے عالمی حمایت متحرک کرنے پر زور دیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر ایم این ایز کو نوازا جاتا ہے، یہ سیاسی رشوت نہیں تو اور کیا ہے؟
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔
گرفتار افراد میں بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر بھی شامل ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی خطے کے ممالک کے باہمی تعاون سے ممکن ہے، اس خطے کو کسی بیرونی نگراں کی ضرورت نہیں۔