• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونوکارپس ہٹانا حل نہیں، دوسرے درخت لگانا ضروری ہے، تیمور تالپور

صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ تیمور تالپور کا کہنا ہے کہ کونو کارپس کو ہٹانا حل نہیں ان کی جگہ دوسرے درخت لگانا ضروری ہے۔

تیمور تالپور نے جامعہ کراچی کے بزنس اسکول میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ہم نے لازمی کردیا ہے جہاں بھی تعمیرات ہوں گی وہاں پودے لگانا اور دیکھ بھال لازمی ہے، وزیراعظم کی باتیں سن کر متاثر ہوتا تھا، لیکن اب ملک کی حالت دیکھ لی ہے۔

دوسری جانب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ہم ہری بھری یونیورسٹی چاہتے ہیں، ہریالی سے آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ سب کو ایک پودے کی حفاظت کا بیڑا اٹھانا چاہیے۔

تازہ ترین