• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے نئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کو نوٹسز جاری کر کے خوف وہراس پھیلا دیا ، ذیشان مرچنٹ

کراچی ( سہیل افضل ) ایف بی آر نے نئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کو نوٹسز جاری کر کے خوف وہراس پھیلا دیا ہے ،یہ رجسٹریشن کرانے والوں کو نیٹ ورک میں آنے کی سزا ہے ،اس سے نہ صرف ایف بی آر کا امیج خراب ہو گا بلکہ نئے ریٹرن جمع کرانے والوں کی حو صلہ شکنی بھی ہے ،یہ باتیں کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر ذیشان مرچنٹ نے ممبر آپریشنز ایف بی آر کے نام ایک خط میں لکھی ہیں ،خط میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے ایسے پاکستانی جو کہ ملک میں واپس آئے ہیں اور انھوں نے یہاں اپنا ٹیکس ریٹرن جمع کرایا ہے انھیں متعلقہ کمشنر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نوٹس جاری کر رہے ہیں ،اسی طرح ایسے افراد جنھوں نے اب اپنا ٹیکس ریٹرن الیکٹرونکس (آن لائن ) جمع کرایا ہے لیکن اس سے پہلے ماضی میں وہ اپنا ٹیکس ریٹرن مینول جمع کراتے رہے ہیں انھیں بھی 2014کے بعد کے نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین