• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 5 فائنل: سیاست دانوں کی بھی دلچسپی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی سپورٹ میں سیاست دان بھی میدان میں آگئے۔ 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان فائنل مقابلہ ہونے جارہا ہے۔ 

میچ کے لیے جہاں دونوں ٹیموں اور ان شائقین میں گہماگہمی پائی جاتی ہے وہیں سیاست دان بھی ایونٹ کے فائنل میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز دونوں ان کے بازو ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید، پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور ن لیگ کے عابد شیر علی اپنی من پسند ٹیم کی فتح کے لیے پُر امید ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہہ دیا کہ ان کی سپورٹ دونوں ٹیموں کے ساتھ ہے۔

عابد شیر علی نے اپنی سپورٹ لاہور قلندرز جبکہ مرتضیٰ وہاب نے اپنی سپورٹ کراچی کنگز کو دی۔

تازہ ترین