پشاور کے ضلع بڈھ بیر میں قبرستان سےایک 7 سالہ بچی کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز لاپتا ہوئی تھی، جس کے بعد آج اُس کی جلی ہوئی لاش قبرستان سے برآمد ہوئی ہے، سی سی پی او نے تحقیقاتی ٹیم قائم کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بڈھ بیر میں بچی کے قتل پر رشتہ داروں اور دیگر لوگوں کا احتجاج جاری ہے، لواحقین نے کوہاٹ روڈ بلاک کردی۔