• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل  ڈونس فرانکوئس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام  کا کہنا ہے کہ فرانس کے قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس نے گلے میں‌ پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔


مراکشی میڈیا نے خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قونصل جنرل نے اپنی رہائش گاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر  گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے واقعے کے دیگر محرکات جاننے کے لیے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے اندر ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی۔

تازہ ترین