• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی 40 برس کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے جاپانی حکومت نے ڈپریشن میں مبتلا لوگوں کی مدد کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اداکارہ کی موت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم شبہ ہے کہ دو بچوں کی ماں اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ٹیکوچی نے خود کشی کی ہے۔

یوکو ٹیکوچی جاپان کی ایک نامور اداکارہ تھیں، ان کی اچانک موت نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے، جاپانی مداحوں کی جانب سے ان کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

یوکو ٹیکوچی اپنے کیریئر میں متعدد فلموں اور ٹی وی سیریز میں نظر آئیں۔ انہوں نے جاپان اکیڈمی فلم پرائز ایسوسی ایشن سے اداکاراؤں کو دیا جانا والا ایک ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

2004 سے 2007 کے درمیان لگاتار تین سال تک یوکو ٹیکوچی نے جاپان کے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔

انہیں 2018 میں ایچ بی او سیریز ’مس شرلاک‘ میں بھی اداکاری کرتے دیکھا گیا تھا، جسے امریکا سمیت متعدد ممالک میں نشر کیا گیا۔

تازہ ترین