• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس معاہدے کے اہداف کو پورا کرنے کے لحاظ سے یورپی یونین کے اقدامات ناکافی ہیں، کلائمٹ ٹرانسپیرنسی

پیرس (اے پی پی)ماحولیات سے متعلق ایک عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں فی کس گرین ہاوس گیس(سی ایچ جی) کے اخراج میں گزشتہ دہائی میں کمی آئی لیکن 2030تک گیس کے اخراج کو40 فیصد کمی کی سطح پر لانے کے حوالے سے پیرس معاہدے کے اہداف کو پورا کرنے کے لحاظ سے یورپی یونین کے اقدامات ناکافی ہیں۔کلائمٹ ٹرانسپیرنسی نےاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رپورٹ میں پولینڈ، چیک جمہوریہ، بلغاریہ اور رومانیہ سمیت ان دیگرملکوں سے کوئلے کے استعمال میں کمی کرنے کی اپیل کی گئی ہے جنہوں نے کوئلے کا استعمال مرحلہ وار انداز سے ختم کرنے کا کوئی منصوبہ اب تک تیار نہیں کیا ہے۔چین، گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کے معاملے میں جی 20 کے اوسط اخراج کے لحاظ سے اب بھی سرفہرست ہے اور 2030 تک اس کے بلندی پر پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں چین سے ملکی اور بیرون ملک کوئلہ پائپ لائن پروجیکٹوں کو واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ گیسوں کے اخراج کو محدود رکھا جاسکے۔امریکہ جو اس ماہ کے اوائل میں پیرس معاہدے سے باضابطہ الگ ہوچکا ہے،جی 20ملکوں کے اوسط سے دو گنا سے زیادہ گرین ہاوس گیس خارج کرتا ہے۔ امریکہ میں ٹرانسپورٹ سے ہونے والی سی ایچ جی، جی 20 کے اوسط اخراج سے چار گنا سے بھی زیادہ ہے۔
تازہ ترین