• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ بری طرح ناکام رہا، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کو بری طرح ناکام یعنی فلاپ شو قرار دے دیا۔

اپوزیشن اتحاد کے پشاور جلسے پر ردِعمل دیتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ صوبے کے باشعور عوام کا مشکور ہوں، جنہوں نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی عدم شرکت کے باعث پی ڈی ایم کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ صوبے اور پشاور کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ عوام نے آج کے جلسے میں شرکت نہ کر کے پی ڈی ایم قائدین کو بتادیا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ صوبے کے عوام پی ڈی ایم کے ملک مخالف بیانیے کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم والے اپنی ڈوبتی سیاست کو سہارا دینے کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کورونا وائرس کو حقیقت قرار دیتے ہوئے پشاور جلسے کے شرکاء کو تجویز دے چکے ہیں کہ وہ سیلف آئسولیشن میں چلے جائیں۔

تازہ ترین