• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کا بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے رہنما ذاتی مفادات کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔

پی ڈی ایم پشاور کے جلسے میں بلاول بھٹو کی تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد کا غیر فطری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن رہنما محض اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں کیونکہ یہ ذاتی مفادات کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم جتھا غریب کارکنان کو مفادات کی خاطر موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں جلسہ عام سے خطاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کو دہشت گردوں کی سہولت کار قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے خون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم خیبر پختون خوا کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین