• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 میچز، پاکستان کا ریکارڈ نیوزی لینڈ سے بہتر


پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔ پاکستان کا اس فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ کافی بہتر ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک 21 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں 13 میچز پاکستان نے جیتے اور 8 نیوزی لینڈ نے جیتے ہیں۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 201 ہے۔ یہ میچ قومی ٹیم نے 48 رنز سے 2018 میں جیتا تھا۔

قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم اسکور 101 ہے۔اس میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا میچ 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر جبکہ دوسرا 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین