• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان واپڈا ہاکی کا نیا قومی چیمپیئن بن گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ 2020ء کے فائنل میں پاکستان واپڈا نے دفاعی چیمپئن نیشنل بینک آف پاکستان کو پنالٹی شوٹ آوٹ پرشکست دیکر ٹائٹل جیت لیا.ونر ٹیم پاکستان واپڈا کو 3 لاکھ ,رنر اپ نیشنل بینک کو 2 لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی سوئی سدرن کو 1 لاکھ روپے کیش پرائز انعام دیا جبکہ بیسٹ ٹورنامنٹ پلیئر پاکستان واپڈا کے رانا عبدالوحید کو 50 ہزار کیش پرائز دیا گیا.فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل و ایم این اے عامر کیانی تھے۔

ان کے ساتھ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر, سیکریٹری جنرل اولمپئن آصف باجوہ,جنرل ر اصغر نواز, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبران کلیم اللہ, خالد حمید,اولمپیئن ایاز محمود, خالد حمید, ناصر علی, وسیم فیروز, رانا مجاہد علی,خواجہ جنید, دانش کلیم,سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل ر آصف ناز کھوکھر, کرنل ر محسن علی خان,جی ایم ماڑی پیٹرولیم امجد علی,ایسوسی ایٹ سیکریٹری پنجاب رائے عثمان اکبر کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے. فائنل مقررہ وقت کے اختتام تک ایک ایک گول سے برابر رہا واپڈا کی جانب سے علیم بلال نےا سکور کیا جبکہ نیشنل بینک کی جانب سے دلبر نے گول بنایا، پنالٹی شوٹ آؤٹ کے نتیجے میں 0-2 سے پاکستان واپڈا نے چیمپیئن شپ کا فائنل جیت لیا۔ 

تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان نیوی اور سوئی سدرن کے مابین کھیلا گیا.میچ سوئی سدرن نے 1-4 سے جیت لیا.سوئی سدرن کی جانب سے مبشر علی نے دو, غضنفر اور احمد ندیم نے ایک ایک گول اسکور کیا.جبکہ ہاکستان نیوی کی جانب سے واحد گول شہباز احمد نے بنایا..اس چیمپئن شپ سے کئی اچھے کھلاڑی سامنے آئے، قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ ایونٹ خاصا کامیاب رہا، کئی نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جن کو مستقبل کے لئے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ رانا عبد الوحید کو ایونٹ کی دریافت قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین