• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی بیگم شمیم اختر کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ ملنے کی تصدیق


سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنے کی تصدیق کردی۔

لندن میں ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اتوار کو لندن میں انتقال کرجانے والی بیگم شمیم اختر کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ لندن سے نماز جنازہ جمعرات کو ہوگی اور میت ہفتے کو پاکستان پہنچا دی جائے گی۔


اسحاق ڈار جو نواز شریف کے قریبی رشتے دار بھی ہیں نے مزید کہا کہ نماز جنازہ کے وقت اور میت کی پاکستان منتقلی کے طریقہ کار حتمی فیصلہ کل تک کرلیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن میں بھی لاک ڈاؤن ہے، جس کی وجہ سے انتظامات میں تاخیر ہورہی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ لندن میں لاک ڈاؤن کے باعث مسجد میں محدود افراد ہی نماز جنازہ میں شرکت کرسکیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے نواز شریف کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم بدستور گردے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین