• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UAE، غیرملکی سرمایہ کاروں کو 100فیصد ملکیت کا حق مل گیا

ابوظبی (جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر عائد مقامی شہری کی شراکت کی پابندی ختم کر دی ہے۔

اب غیر ملکی سرمایہ کار امارات میں سو فیصد ملکیتی کمپنیاں قائم کر سکیں گے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے اپنے یہاں کمپنیوں کے قانون میں ترمیم پر مشتمل صدارتی فرمان جاری کر دیا۔

 امارات کے نئے قانون کے مطابق آئندہ غیر ملکی سرمایہ کار اور صنعت کار کسی قومیت کی پابندی کے بغیر 100 فیصد ذاتی کمپنی قائم کر سکیں گے۔ 

علاوہ ازیں پہلے ایک شرط یہ تھی کہ جو غیر ملکی کمپنی امارات میں اپنی شاخ کھولنا چاہتی ہو اسے کسی مقامی شہری کی خدمات حاصل کرنا ضروری تھا اب یہ پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

تازہ ترین