• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی ‘دو گوشت کی دکانیں سیل ‘2کوجرمانہ

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی عوام کو محفوظ اور ملاوٹ سے پاک اشیاءخوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جاری کارروائیوں کے دوران دو گوشت کی دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ ایک میٹ شاپ اور ایک جنرل سٹور پر جرمانے عائد کئے گئے۔ گوشت کی دکانوں کے خلاف بی ایف اے حکام کی دی گئیں گزشتہ ہدایات کے باوجود دکانوں کے باہر گوشت لٹکانے ،گندے اوزار استعمال کرنے اور دکانوں میں گندگی پر کارروائی کی گئی ، جنرل سٹور کو ممنوعہ و مضر صحت چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز ملے مصالحہ جات اور گٹکا پان پراگ کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا ۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی دو مختلف معائنہ ٹیموں نے فیصل ٹاؤن ، بروری روڈ ، غوث آباد ، ازبک بازار ، چاندنی چوک اور چالو بائوڑی میں میٹ شاپس، جنرل سٹورز ، ملک شاپس، ہوٹلوں اور سبزی و فروٹ کی دکانوں کی چیکنگ کی ، بی ایف اے حکام نےجنرل سٹور سے برآمد ہونے والی مضرصحت اور ممنوعہ اشیاء قبضے میں لے لیں، دکانداروں کو بتایا گیا کہ اپنے مراکز میں زائدالمیعاد کھانے پینے کی اشیاء بشمول بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ممنوعہ و مضر صحت قرار دی گئیں مصنوعات کا کاروبار کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر حفظان صحت کے اصولوں اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے مراکز کے خلاف آئندہ مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین