• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی نوٹ چلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےجعلی نوٹ چلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے جعلی کرنسی برآمد کر لی ہے جسکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کو اے ایس آئی فیصل طفیل نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر ملزم مزمل رضا کی تلاشی پر ہزار والے تین نوٹبرآمد کرلئے جو چیک کرنے پر جعلی ثابت ہوئے ،جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین