• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں’دہلی چلو‘ احتجاج جاری ہے، جس میں مختلف ریاستوں سے کسانوں کے قافلے دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کسانوں کوروکنے کے لیے ہریانہ،پنجاب اور دہلی کے سرحدی علاقوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے پولیس کی آنسوگیس شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا جارہا ہے، دہلی پولیس نے حکومت سے 9 اسٹیڈیم کو عارضی جیلوں میں تبدیل کرنے کی اجازت مانگ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کسان کاشتکاری اور مزدوری سے متعلق نئے قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ 

تازہ ترین