پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا علاج پی ڈی ایم کے پاس ہے، پیپلز پارٹی ملتان میں یوم تاسیس پر جلسہ کررہی ہے۔
سکھر میں نفیسہ شاہ اور سینیٹر عاجز دھامرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کو کنٹینرستان بنادیا گیا ہے، مگر جیالے رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں، جلسےمیں آصفہ بھٹو بھی خطاب کریں گی اور بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعےخطاب کریں گے۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملتان جلسے میں شرکت کے لیے نواز شریف نے مریم نواز کو ہدایات دی ہیں۔
عاجز دھامرا نے کہا کہ یہ سمجھتے تھے جیالے پی ٹی آئی کے ممی ڈیڈی کارکن ہوں گے، جیالے تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچے ہیں۔
عاجز دھامرا نے کہا کہ پنجاب میں مارشل لا کی یاد تازہ کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہوگئی ہے، ملتان میں انہوں نے پیپلز پارٹی کی جھلک دیکھ لی ہے۔
عاجز دھامرا نے کہا کہ بلاول بھٹو نہیں آرہے تو ان کی جگہ محترمہ کی بیٹی کمان سنبھالنے آرہی ہے۔