• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرسٹ الیون، کے پی کے نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 55 رنز بنا لیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قا ئد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے پانچویں راؤنڈ کا تیسرے دن خیبر پختوخواہ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 55 رنز بنا لیے ہیں۔اس سے قبل ناردرن نے دوسری اننگز 247 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئرکر دی تھی ۔ عمیر مسعود 103 اور محمد نواز نے 29 رنز نا ٹ آؤٹ بنائے۔خیبر پختوخواہ کی ٹیم نے 249 رنز 7 کھلاڑی آؤ ٹ تیسرے روز کے کھیل کاآغاز کیا تھا اور پوری ٹیم 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسٹیٹ بنک گراونڈ کراچی میں بلوچستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنا لیے ہیں ۔ اس سے قبل سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ سندھ نے تیسرے روز 175 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ۔ گزشتہ روز کے دونوں ناٹ آؤٹ بیٹسمینوںنے سنچریاں اسکور کیں ۔ عمیر بن یوسف 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ سعود شکیل نے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ بلوچستان کے جلات خان نے 5کھلاڑیوں آئوٹ کیا ۔ بلوچستان نے پہلی اننگز میں 458 رنز اسکور کیے تھے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے ہیں ۔ سنٹرل پنجاب نے تیسرے روز 136 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا دوسرے روز کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین عثمان صلاح الدین 76 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ جبکہ محمد سعدگزشتہ روز کے 9 رنز میں کوئی اضافہ نہ کر سکے ۔ علی شان نے 44 ، بلا ل آصف نے 24 رنز بنائے ، کپتان حسن علی 22 اور وقاص مقصود 13 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔

تازہ ترین