• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس مقابلہ، پولیس ملزم عباس کا کرمنل ریکارڈ پیش نہ کرسکی


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس فیز 4 میں گزشتہ روز مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے ایڈوکیٹ علی حسنین کے ڈرائیور محمد عباس کا تاحال کوئی کرمنل ریکارڈ پیش نہیں کرسکی،محمد عباس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عباس نہ کبھی گرفتار ہوا اور نہ ہی اس پر کبھی کوئی مقدمہ درج ہوا،واقعہ کی عینی شاہد اور ایڈووکیٹ علی حسنین کی پڑوسی کا کہنا ہے کہ گھر میں داخل ہونے والے تمام افراد سادہ لباس تھے، فائرنگ پولیس کے پہنچنے کے 20منٹ بعد ہوئی، دوسری جانب ایڈووکیٹ علی حسنین کا کہنا تھا کہ پولیس نے میرے ڈرائیور کو ماورائے عدالت قتل کیا،اسکا کسی ڈکیت سے کوئی تعلق نہیں، میری گاڑی کسی واردات میں استعمال ہوئی ہے تو ریکارڈ پیش کریں، دوسری جانب مقابلےمیں مارے جانے والے 4 مبینہ ڈاکوؤں کی لاشیں پولیس لیٹر ملنے کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں ہیں، جن مبینہ ڈاکوؤں کی لاشیں ورثا کے حوالے کی گئی ان میں غلام مصطفیٰ، عابد، ریاض اور عثمان شامل ہیں

تازہ ترین