• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں کی عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور حکومت سے امداد کی اپیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پنجے گاڑ رہی ہے جس سے متاثرین کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ان حالات میں ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں نے عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے بیماری سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔اس سلسلہ میں ماہرہ خان، عاطف اسلم،ہمایوں سعید،مہوش حیات،علی ظفر سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی ہماری عوام کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی جس کی وجہ سے بیماری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ لوگ حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں۔اگر لوگوں نے اب بھی اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو حالات سنگین ہوسکتے ہیں۔اداکارجاوید شیخ،علی ظفر،عمران عباس اور نئیراعجاز نے کہاکہ کورونا وائرس نے جہاں عالمی معیشت پر بہت برے اثرات مرتب کیے ہیں ، وہیں اس نے دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ہو لی وڈ سمیت پاکستان میں بھی شوبز انڈسٹری کو ویران کردیا ہے۔

تازہ ترین