• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم شدہ اضلاع میں صنعت و تجارت کو فروغ دیا جائیگا‘عبدالکریم

پشاور ( نیوزڈیسک )ضم شدہ اضلاع میں صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر کام تیز کیا جائے ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی بحالی کے حوالے سے سمیڈا کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس دوران سمیڈا کے صوبائی چیف راشد امان نے سمیڈا کی طرف سے ضم شدہ اضلاع میںکئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سمیڈا ان اضلاع میں اقتصادی بحالی اور صنعتی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔رکن صوبائی اسمبلی شفیق نے سمیڈا کی کاوش کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سمیڈا ضم اضلاع میں اقتصادی بحالی اور صنعتی ترقی کے حوالے سے جاری رکھتے ہوئے ان کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔آخر میں معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کہا کہ ضم اضلاع کی محرومیوں کے ازالہ کرنے اور ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے افغانستان کے ساتھ بارڈر تجارت کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ایک نئے دور کا آغاز کیا جائیگا تاکہ مقامی وسائل کو استعمال میں لاکر علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔
تازہ ترین