• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تیندوے کے بچوں کی شرارتیں دیکھ کر آپ مسکرانے پر مجبور ہوجائیں گے، تیندوے کے بچوں نے سڑک پر گاڑیاں روک دیں۔

جی ہاں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ تیندوا اپنے بچوں کے ساتھ سڑک پار کررہی ہے اور اسی دوران کچھ سیاح اپنی گاڑیاں روک کر ان کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

اتنی دیر میں تیندوے کا ایک بچہ اپنی ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیتا ہے اور سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سیاح اپنی گاڑیوں کو روک لیتے ہیں۔


یہ سب دیکھ کر مادہ تیندوا غصے میں آجاتی ہے اور اپنے بچے کو چلنے کا کہتی ہے مگر وہ چلنے کا نام ہی نہیں لیتا، جس کے بعد مادہ تیندوا اسے اٹھا کر سڑک کے دوسری طرف لے جاتی ہے۔

تازہ ترین