• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑک پر موجود تیندوے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا


بھارت کے شہر حیدرآباد ایئرپورٹ کے قریب سڑک پر موجود تیندوے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لوگوں نے واقعے سے پولیس کو آگاہ کیا جس کے بعد محکمہ جنگلات کو بلایا گیا۔

محکمہ جنگلات کی ایک امدادی ٹیم نے پولیس کی مدد سے اس کو پکڑنے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا۔

بعدازاں جنگل کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے اس تیندوے کو پکڑ لیا ۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ تیندوے کو نہرو زولوجیکل پارک منتقل کردیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ضروری علاج کے بعد اسے جنگل میں چھوڑنے کا ارادہ کیا ہے۔