• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اژدھے سے کیا غلطی ہوئی کہ وہ تیندوے سے بری طرح شکست کھا بیٹھا


تیندوے اور اژدھے کے درمیان خونخوار مقابلہ ہوا، جس میں تیندوے نے اژدھے کو بری طرح لہولہان کردیا۔

کینیا کے سفاری پارک میں اژدھے اور تیندوے کے درمیان لڑائی اس وقت سنگین صورت حال اختیار کرگئی، جب اژدھے نے غلطی سے تیندوے کو شکار کرنے اور اپنی خوراک بنانے کی کوشش کی۔

ہوا کچھ یوں کہ اژدھا اور تیندوا سفاری پارک میں ایک ہرن کا شکار کرنے آئے، مگر جیسے ہی اژدھے نے اسے شکار کرنے کی کوشش کی تو اسی وقت تیندوا بھی آدھمکا۔

پہلے تیندوے نے امپالا (ہرن کی ایک نسل) کو شکار کرنے کے لیے اس پر جمپ لگائی، مگر اسی وقت اژدھے نے بھی اسے دبوچنے کی کوشش شروع کردی، مگر صورت حال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب دونوں کی لڑائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہرن تو بھاگ گیا، لیکن اس کے بعد اژدھے اور تیندوے میں خونخوار لڑائی شروع ہوگئی۔

اژدھے کے تیور دیکھنے کے بعد سفاری پارک کے جانور یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ تیندوا آج تو اس خطرناک اژدھے کی خوراک بن جائے گا اور وہ اسے ایک پل میں ہی اپنا نوالہ بنالے گا، مگر تیندوے نے فوراً ہی اپنا دفاع شروع کردیا اور ایک آخر ی جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اژدھے اور تیندوے کی لڑائی کے عین وقت پر موجود فوٹوگرافر نے خونخوار لڑائی کی ویڈیو اور تصاویر بڑی ہی خوب صورتی سے کیمرے میں محفوظ کرلیں۔

فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت یہ سوچ رہے تھے کہ ان دونوں کی لڑائی میں کون فاتح ہوگا، عین اسی لمحے تیندوے نے اپنے جارحانہ انداز سے اژدھے کا خاتمہ کردیا۔

تیندوے کے حملے کے بعد اژدہا یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ اس کا بچنا اب مشکل ہے اور یہ سوچنے کے بعد اس نے موت کو گلے لگالیا، جبکہ تیندوے نے اپنے پنجوں کی مدد سے لڑائی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اسی وقت اژدھے کا سر کاٹ کر الگ کرڈالا۔

تازہ ترین