• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں مہنگائی ،بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی، مولانا ہاشمی

کوئٹہ(پ ر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بدترین بدعنوانی ،جہالت ،گمراہی نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بلوچستان میں مہنگائی ،بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی ہے جمہوریت کے نام پر قوم پر آئی ایم ایف ورلڈ بنک کے آمریت مسلط ہیں ۔بھاری سودی قرضوں ،غلط فیصلوں نے قوم کو تباہ کر دیا ہے اس ظالم نااہل حکومت میں غریب وکم آمدنی والے تباہ ہوگیے ہیں۔ موجودہ حکومت کی نااہلی وناکامی کیساتھ سابقہ حکومت یعنی اپوزیشن نے بھی قومی مسائل کے بجائے کوئی اور ایجنڈااپنایا ہے جس کی وجہ سے عوام حکومت واپوزیشن سے ناامید ہے ۔جماعت اسلامی عوام کے دلوں کی آوازبن گئی انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکال لیگی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا اندرونی خلفشار ،وزیر اعظم کا غرور، بے تدبیریاں اوروزراء مشیروں کے اپنے اپنے مفادات کی غلط روش جمہوریت ، پارلیمانی نظام ، قومی سلامتی اور قومی وحدت کے لیے بہت خطرناک ہوگئی ہے ۔ عوامی مسائل خوفناک شکل اختیار کرگئے ہیں ۔ حکومت کوعوام کے مسائل حل کرنے سے کوئی سروکار نہیں ۔ پاکستان بحرانوں میں گھرا ہے عوام کے اعتماد کی بحالی قومی قیادت اور ریاستی اداروں کی گردن پر قرض ہے ۔حکمرانوں کو منصفانہ ،عادلانہ اسلامی نظام قائم کرکے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔
تازہ ترین