• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمیلا ماتونڈکر کا کانگریس چھوڑ کر شیوسینا میں شمولیت کا فیصلہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)شوبز سے سیاست میں قدم رکھنے والی بولی وڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر شیوسینا میں شامل ہو گئی ہیں، ایک سال قبل انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے سربراہ اور ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ اودھے ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں وہ خود بھی شریک ہوئے۔اپنی شمولیت کے حوالے ارمیلا ماتونڈکر کا کہنا ہے ’شیوسینا کا خواتین ونگ بہت طاقتور ہے اور مجھے اس کا حصہ بننے کی خوشی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان کا نام منظور کیا گیا تو وہ خواتین اور بچوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گی۔46سالہ ارمیلا ماتونڈکر نے رواں برس راہول گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے شمالی ممبئی سے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔ستمبر میں انہوں نے کانگریس کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنے استعفے میں پارٹی چھوڑنے کی وجہ ’غیر ضروری مسائل پر سیاست‘ بتائی تھی۔80 کی دہائی میں چائلڈ سٹار کے طور پر کیریئر کا آغاز کرنے والی ارمیلا ماتونڈکر نے 90کی دہائی میں کئی سپرہٹ فلمیں دیں، تاہم سیاست میں آنے کے بعد سے شوبز سے غیراعلانیہ طور پر دور ہیں۔

تازہ ترین