• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد: ناراض بھائی کی بہن کی مہندی میں فائرنگ، دلہن جاں بحق

پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے وچھوکی میں مہندی کی تقریب میں بھائی نے 2 بہنوں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے دلہن جاں بحق جبکہ دوسری بہن شدید زخمی ہو گئی، جاں بحق ہوانے والی ساجدہ کا آج نکاح ہونا تھا۔

حافظ آباد کے گاؤں وچھوکی میں شادی پر رضامند نہ ہونے پر بھائی نے مہندی کی رسم کے دوران 2 بہنوں پر فائرنگ کر دی جس سے دلہن ساجدہ بی بی جاں بحق ہو گئی۔

مقتولہ ساجدہ کا آج اپنے قریبی رشتے دار سے نکاح تھا، فائرنگ سے زخمی شریفاں بی بی کو تشویش ناک حالت کے پیشِ نظر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مقتولہ کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ ملزم محمد علی اپنی بہن کی شادی پر رضامند نہ تھا، ملزم اپنی بہنوں کی وراثتی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا اس لیے ان کی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔


پولیس کے مطابق ملزم کی 4 بہنیں تھی اور ان کی ابھی شادیاں نہیں ہوئی تھیں۔

ساجدہ نامی لڑکی کا آج اپنے کزن سے نکاح ہونا تھا، ملزم محمد علی واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین