• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ کلر سیداں، نیوٹائون اور پیر ودہائی پولیس نے قتل کے مختلف مقدمات میں ملوث 4ملزموں کو دھر لیا۔ ریس کورس پولیس نے گاڑی میں سوار دو افراد کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد کی ۔گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے سے بھاری مقدار میں سامان آتشبازی برآمد کر لیا۔ مری پولیس نے 13سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔صادق آباد ، صدر بیرونی اور نصیر آباد پولیس نے 5ملزموں سے 8لیٹر شراب اور1685گرام چرس برآمد کرلی۔
تازہ ترین