• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا ایس او پیز نظر انداز

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی مرکزی سبزی و پھل منڈی بادامی باغ سمیت شہر کی دیگر سبزی و پھل منڈیوں ملتان روڈ کانا کاچھا، او باغبانپورہ میں کورونا ایساو پیز اور احتیاطی تدابیر کونظر اندازکیا جارہا ہے، بغیرماسک پہنے آڑھتیےسبزی وپھل فروش کورونا سے بلا خوف کاروبار میں مصروف رہتےہیں، نہ ماسک پہنے جارہے ہیں اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے۔ سبزیوں پھلوں کے خریدار بھی کورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد کرنے کی بجائے کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے پائے جا رہے ہیں ۔سبزی و پھل منڈیو ں میں حکومت کی جانب سے بار بار تنبیہ کے باوجود لوگ ماسک نہیں پہن رہے اور ان میں غیر سنجیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔بادامی باغ سبزی وپھل منڈی کے مرکزی داخلی راستے پر نصب جراثیم کش ٹنل بھی غیر فعال ہے۔
تازہ ترین