• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنے والی خاتون کا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)ٍمردان میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنے والی متاثرہ خاتون نے انصاف کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے متاثرہ خاتون مسمی (ص)نے پشاور پریس کلب میں چچا اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چار ملزمان نے گھر سے زبردستی اغوا کیا جو میرے والد کے رشتہ دار ہے جنمیں ایک خاتون تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے بندوق کی نوک پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ زیادتی کے بعد ایک شخص نے میرے ساتھ زبردستی نکاح کیا تاہم زیادتی کے خلاف پولیس اسٹیشن شہباز گھڑ میں رپورٹ بھی درج کی لیکن پولیس کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی جبکہ الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان کی پشت پناہی پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کر رہے ہیں، متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین