• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رویندرا جڈیجا آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا سیریز کے دیگر2 میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری اوور میں آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی باؤنسر رویندرا جڈیجا کے سر میں لگی تھی جس کے باعث اب وہ سیریز کے دیگر میچز میں بھارت کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

بی سی سی آئی کی میڈیا ریلیز کے مطابق رویندرا جڈیجا کو نگرانی میں رکھا جائے گا جبکہ ضرورت محسوس ہونے پر ان کے مزید اسکین کئے جائیں گے۔ابتدائی طور پر جڈیجا کی چوٹ سے متعلق تشخیص ہوگئی ہے جس کے بعد اب وہ سیریز کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 11 رنز سے ہرا دیا تھا۔ میچ میں رویندرا جڈیجا نے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

تازہ ترین