• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کی جانب سے اُن کے مداحوں کو سلام بھیجا گیا ہے۔

ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے’ارطغرل غازی‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے اُس سیریز کی اپنی ایک نایاب تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ابن عربی اپنے ایک خاص انداز میں اپنے چاہنے والوں سے سلام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ابن عربی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دُنیا بھر میں موجود میرے تمام مداحوں کو اسلام علیکم۔‘





اُن کے سلام پر بڑی تعداد میں دُنیا بھر سے اُن کے مداح اُنہیں وعلیکم اسلام کہہ رہے ہیں جبکہ مداحوں کا کہنا ہے کہ ابن عربی سے بہترین انسان ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پر عثمان سیقوت نے اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کے ہمراہ ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 3 میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گولسم علی بھی موجود تھیں۔


عثمان سیقوت نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ’یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب ہم ارطغرل غازی کی تشہیر کے لیے ازمیر گئے تھے۔‘

واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی ‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ترک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ادا کیا ہے۔

تازہ ترین