• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلحان خاتون نے مداحوں کو اپنی مصروفیت سے آگاہ کر دیا

اسلام کی تاریخی فتوحات پر مبنی تُرک سریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گولسم علی نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اپنی مصروفیت سے آگاہ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیاسائٹ انسٹاگرام پر اصلحان خاتون نے اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ بہت دلکش لگ رہی ہیں جبکہ اس پوسٹ کے ساتھ اُنہوں نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔


اصلحان خاتون نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میں ایک طویل عرصے سے آپ کے ساتھ رابطہ نہیں کر رہی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں آپ کو بھول گئی ہوں۔‘

تُرک اداکارہ نے اپنے نئے پراجیکٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آج کل اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جبکہ میں اس ڈرامے میں مرکزی کردار کر رہی ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں شوٹ سے فارغ ہونے کے بعد بہت تھک جاتی ہوں اور اسی وجہ سے آج کل سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں۔‘

اصلحان خاتون نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ مجھ سے دور ہوکر بھی مجھے فالو کر رہے ہیں اور میں آپ کی اس محبت کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔‘

تُرک اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اگر آپ اپنی زبان میں سیریز نہیں دیکھ سکتے ہیں تو اچھی خبریں کا انتظار کریں جو بہت جلد آپ کو ملنے والی ہے۔‘

واضح رہے کہ تُرک اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد صارفین اُن کی پوسٹ لائک کرچکے ہیں۔

تازہ ترین