• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل کے معروف کردار ’ابن عربی‘ نے مداحوں سے کیا مشورہ مانگا؟

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے مداحوں سے اپنے نئے کردار کے لیے انوکھا مشورہ مانگ لیا ہے۔

اس حوالے سے اداکار عثمان سویقوت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کی شرٹ میں ملبوس ہیں جبکہ اُنہوں نے سر پر سیاہ رومال بھی باندھا ہوا ہے۔


عثمان سویقوت نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ’کیا مجھے مستقبل میں ایک بائیکر کا کردار نبھانا چاہیے؟‘

ترک نژاد امریکی اداکار کے سوال پر اُن کے زیادہ تر مداحوں نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بائیکر کا کردار لازمی ادا کرنا چاہیے۔

ہزاروں مداحوں کی جانب سے عثمان سویقوت کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے جن میں بعد بڑی تعداد میں اُن کے پاکستانی مداح بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی ‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ترک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانیوں پر اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

تازہ ترین