• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف تاجر سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے

معروف تاجر سراج قاسم تیلی نمونیا کی تشخیص کے بعد دبئی میں انتقال کر گئے۔

چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) سراج قاسم تیلی گزشتہ چند دن سے دبئی کے اسپتال میں داخل تھے، انہیں طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔


سراج قاسم تیلی کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کےسابق چیئرمین تھے، انہیں معاشی خدمات اعتراف میں سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں 23 مارچ 2011 کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔

7 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سراج قاسم تیلی نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس نے 1974 میں گریجویشن مکمل کیا۔

سراج قاسم تیلی کو کراچی کی آواز تصور کیا جاتا تھا اور انہوں نے ہمیشہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری کے لیے آواز اٹھائی اور کوششیں بھی کیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا معروف تاجر سراج قاسم تیلی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سراج قاسم تیلی ایک اچھے انسان اور بہترین دوست تھے۔

 وزیراعلیٰ سندھ کا مرحوم کے خاندان اور تاجر برادری سے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی

تازہ ترین