• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1489 کیسز، 23 اموات

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے1489 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو 12.9 فیصد شرح ہے۔ صوبے میں کورونا کے مزید 23 مریض انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11537 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 1489نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو 12.9فیصد ہے، سندھ میں ابتک کورونا کے 2124583 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 192735 کیسز اب تک رپورٹ ہوچکے ہیں۔


وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 862 مریض صحت یاب جبکہ 23 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 3132 ہوگئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے 1489 کورونا کیسز میں 1067نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین