• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، دسمبر کورونا ہلاکتوں کے سبب خطرناک قرار

صوبہ سندھ میں دسمبر کا مہینہ عالمی وبا کوروناوائرس سے ہلاکتوں کے سبب خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔

 محکمہ صحت سندھ کے مطابق کوروناوائرس کی پہلی لہر کے مقابلے میں دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے، دسمبر کے 10 دن میں ہونے والی ہلاکتیں گزشتہ تین ماہ کی ہلاکتوں سے زیادہ ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق  دسمبر کے دس روز میں سندھ میں 149 افراد کوروناوائرس سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، اکتوبر میں 119 اور ستمبر میں 103 ہلاکتیں سامنے آئیں تھیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے اور لاپرواہی برتنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے.


محکمہ صحت سندھ کے مطابق  کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں میں 30 فیصد خواتین اور 70 فیصد مرد شامل ہیں۔

تازہ ترین