• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی درالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راول پنڈی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق دھماکا راول پنڈی کے علاقے تھانہ گنج منڈی کے سامنے واقع فلٹریشن پلانٹ کے نزدیک ہوا ہے جس میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 22 اسپتال میں موجود ہیں جبکہ  3 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی ہے۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین